I Have Seen Words | لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے

By and | 1 October 2016

لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے
تیز نکیلی بارش میں
ٹاٹ کی کھولی میں گھستے
کیروسین کی لائن میں
اُداس بچوں کی آنکھوںمیں سہمے ہوئے

لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے
مری پڑی اِک بھینس کے چاروں اور
پتیلی ہاتھ میں لے کر کھڑا ہوا

لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے
ان مندروں میں
جہاں یلّمہ کے اشکوں کے
داغ ابھی تک تازہ ہیں

لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے
اپنی زمیں سے ہجرت کرتے
اپنی ذات سے نفرت کرتے
لفظ کو دیکھا ہے مَیں نے

This entry was posted in 76: DALIT INDIGENOUS and tagged , . Bookmark the permalink.

Related work:

Comments are closed.